عمران خان نے بنی گالہ میں پارلیمانی اراکین کا اجلاس طلب کرلیا

عمران خان نے بنی گالہ میں پارلیمانی اراکین کا اجلاس طلب کرلیا
عمران خان نے بنی گالہ میں پارلیمانی اراکین کا اجلاس طلب کرلیا

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نے کہاہے کہ چیئرمین عمران خان نے پارلیمانی اراکین کااجلاس آج بنی گالہ میں طلب کرلیاہے ۔تفصیلات کے مطابق ترجمان تحریک انصاف نے کہاہے کہ پی ٹی آئی کے اراکین آج اسمبلی کے اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے بلکہ آج ہونے والے اجلاس میں مشاورت کی جائے گی جس میں اہم سیاسی امور کا جائزہ لیاجائے گا اور پی ٹی آئی کے اراکین پیر کے روز اجلاس میں شریک ہوں گے ۔ذرائع کا کہناتھا کہ اجلاس میں مشاور ت کی جائے گی کہ عمران خا ن اسمبلی اجلاس میں شرکت کریں یا نہیں ۔

مزید : قومی /اہم خبریں