بھارت کی پاکستانی میڈیا میں اپنے ہمدرد پیدا کرنے کیلئے کوششیں تیز،ڈالروں کی پیشکش

بھارت کی پاکستانی میڈیا میں اپنے ہمدرد پیدا کرنے کیلئے کوششیں تیز،ڈالروں کی ...
بھارت کی پاکستانی میڈیا میں اپنے ہمدرد پیدا کرنے کیلئے کوششیں تیز،ڈالروں کی پیشکش

  

لاہور (ویب ڈیسک)مقبوضہ کشمیر میں پکڑے جانے والے مبینہ دہشت گرد کو پاکستانی ثابت کرنے کیلئے انڈین حکومت اور میڈیا ایک ہی ڈگر پر چل پڑے پاکستان میں مختلف صحافیوں کو فون کر کے کہاجاتارہاکہ انڈین چینلز پر بیپردے دیں کہ مبینہ دہشت گرد کا تعلق فیصل آ باد سے ہے اور اس کا بھائی پروفیسر ہے اور اس کا 10 مرلے کا گھر ہے اور یہ پاکستانی ہے۔انڈین میڈیا ، حکومت اور ایجنسیز نے پاکستان کے میڈیا میں ا پنے ہمدرد پیدا کرنے کیلئے مزید کام شروع کر دیا۔انڈین میڈیا اور حکومت نے اس مبینہ دہشت گرد کو پاکستانی ثابت کرنے کیلئے پاکستانی میڈیا کے مختلف لوگوں سے رابطے کر کے پہلے ان سے اس پر بیپر لینے کی کوشش کی کہ وہ کہہ دیں کہ اس کا تعلق واقعی پاکستان سے ہے ۔

مزید : بین الاقوامی