جامعہ الازہر نے اپنے ملازمین کو اخوان المسلمون سمیت دیگر تنظیموں کے لاتعلقی کاحکم دیدیا، دوہفتوں کی مہلت

جامعہ الازہر نے اپنے ملازمین کو اخوان المسلمون سمیت دیگر تنظیموں کے لاتعلقی ...
جامعہ الازہر نے اپنے ملازمین کو اخوان المسلمون سمیت دیگر تنظیموں کے لاتعلقی کاحکم دیدیا، دوہفتوں کی مہلت

  

قاہرہ (مانیٹرنگ ڈیسک) عرب دنیا کی معروف اسلامی درسگاہ جامعہ الازہر نے اپنے ملازمین پر اخوان المسلمون سمیت دیگر تنظیموں سے لاتعلقی کا اعلان کرنے کی ہدایت کردی اور اس سلسلے میں 15دن کی مہلت دی گئی ۔ یونیورسٹی کی طرف سے جاری اعلامیہ میں ملازمین کو خبر دار کیاہے کہ اعلان نہ ہونے کی صورت میں انضباطی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

العربیہ کے مطابق جامعہ الازہر کے سیکرٹری ڈاکٹر عباس شومان کی طرف سے جاری ہونیوالے نوٹیفکیشن کے متن میں کہاگیاکہ ہے کہ جامعہ کے تمام ملازمین پر لازم ہے کہ وہ حکومت کے خلاف سرگرم تنظیموں سے اپنی عدم وابستگی کا ثبوت پیش کریں کیونکہ ایسے ادارے اور تنظیمیں ملک کی سلامتی اور استحکام کے لئے خطرہ ہیں،یہ نوٹیفیکشن شیخ الازہر ڈاکٹر احمد الطیب کی منظوری سے جاری کیاگیا۔

سیکرٹری جامعہ الازہر کے نوٹیفیکشن میں خبردار کیا گیا ہے کہ طاقت کے استعمال سے حکومت گرانے پر یقین رکھنے والی تنظیموں کے ارکان کے خلاف فیصلہ کن اقدام اٹھایا جائے گا، اس لئے دی جانے والی پندرہ روزہ مہلت کے دوران جامعہ الازہر کے تمام ملازمین ایسی تنظیموں سے اپنی لاتعلقی کا ثبوت انتظامیہ کے سامنے پیش کریں ۔

مزید : بین الاقوامی