شہرقائد میں مشہور بیکری کے ملازم کی خاتون گاہک کیساتھ انتہائی شرمناک حرکت، لڑکی نے دیگر خواتین کو بھی خبردارکردیا

شہرقائد میں مشہور بیکری کے ملازم کی خاتون گاہک کیساتھ انتہائی شرمناک حرکت، ...
شہرقائد میں مشہور بیکری کے ملازم کی خاتون گاہک کیساتھ انتہائی شرمناک حرکت، لڑکی نے دیگر خواتین کو بھی خبردارکردیا

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) خواتین کو ہراساں کرنا بدقسمتی سے ہماری روزمرہ زندگی کا حصہ بن چکا ہے اور مزید افسوسناک بات یہ ہے کہ معاشرے اور حکام کی لاتعلقی نے بدکردار مردوں کا حوصلہ اس قدر بڑھا دیا ہے کہ وہ گلیوں، بازاروں اور پرہجوم دکانوں میں بھی اپنی بدکرداری سے باز نہیں آتے۔

فیس بک پیج Swotsrestguide پر بسمہ احمد نامی صارف نے کراچی کی ایک مشہور بیکری میں اپنے ساتھ پیش آنے والے ایک ایسے ہی انتہائی قابل مذمت واقعے کا ذکر کرتے ہوئے خواتین کو بدقماش مردوں سے خبردار رہنے کی تلقین کی ہے۔ بسمہ کہتی ہیں کہ وہ Hobnob (SMCHS) سے کیک خریدنے گئیں اور جب وہ خریداری کرکے نکل رہی تھیں تو کاﺅنٹر پر کھڑا شخص ان کے پیچھے آیا اور جب وہ باہر نکلنے والی تھیں تو اس نے انتہائی بے شرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان کے جسم کو نازیبا انداز میں چھوا۔ وہ لکھتی ہیں کہ جب انہوں نے شور مچایا اور منیجر سے ملنے کا مطالبہ کیا تو ایک اور مشکوک شکل والا شخص منیجر بن کر آگیا، جسے منیجر تسلیم کرنا مشکل تھا۔

بسمہ نے خواتین کو خبردار کیا ہے کہ ہر جگہ محتاط رہیں اور اپنی حفاظت خود کرنا سیکھیں۔ انہوں نے ریسٹورنٹ اور دکان مالکان سے بھی گزارش کی ہے کہ وہ اپنے سٹاف کی بہتر تربیت کریں اور خصوصاً جاہل اور بدکردار لوگوں کو ملازم رکھنے سے مکمل اجتناب کریں کیونکہ وہ نہ صرف خواتین کیلئے خطرہ ہیں بلکہ مالکان کیلئے بھی سراسر نقصان اور شرمندگی کا باعث ہیں۔

مزید : جرم و انصاف