بھارتی فوج نے بزدالانہ حربے،دھوکے سے پاکستانی بچے کی جان لے لی

بھارتی فوج نے بزدالانہ حربے،دھوکے سے پاکستانی بچے کی جان لے لی
بھارتی فوج نے بزدالانہ حربے،دھوکے سے پاکستانی بچے کی جان لے لی

  

مظفر آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی فوج نے بلا اشتعال فائرنگ کے بعد پاکستان کو نقصان پہنچانے کیلئے ایک اور حربہ اپنا لیاہے ،بھارتی فوج نے اب کنٹرول لائن کے پار کھلونا بم پھینکنا شروع کر دیئے ہیں جس نے ایک پاکستانی بچے کی جان لے لی جبکہ دوسرابچہ شدید زخمی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے دودنیا سیکٹر میں کھلونا بم پھینکا گیا جس کے پھٹنے سے قریب کھیلتے ہوئے دو بچوں میں سے ایک موقع پر دم توڑ گیا جبکہ دوسرے بچہ کو تشویشناک حالت میں ہسپتال پہنچایا گیاہے ۔مقامی ذرائع کا کہناہے کہ بھارت کی جانب سے مظفر آباد کے مختلف علاقوں میں بلا اشتعال فائرنگ کا سلسلہ جاری تھا جس کے باعث لوگوں میں خوف ہراس پھیل گیا اور لوگ گھروں میں محصور ہو گئے ۔پاک فوج کی جانب سے بھارتی جنگی جنون کو کم کرنے کیلئے بھر پور جواب دیا گیا اور جب پاک فوج نے جوابی کارروائی شروع کی تو بھارتی فوج کی بندوقوں کو سانپ سونگھ گیا ۔

ہسپتال ذرائع کا کہناہے کہ دوسرا بچے جو کھلونا بم پھٹنے کی وجہ سے شدید زخمی ہو گیا تھا اب کو خطرے سے باہر ہے اور اس کی حالت کافی بہترہے ۔

مزید : مظفرآباد /اہم خبریں