میو ہسپتال میں ڈاکٹر کی بدتمیزی، نرسوں کی احتجاج کی دھمکی

میو ہسپتال میں ڈاکٹر کی بدتمیزی، نرسوں کی احتجاج کی دھمکی
میو ہسپتال میں ڈاکٹر کی بدتمیزی، نرسوں کی احتجاج کی دھمکی

  

لاہور (ویب ڈیسک) میو ہسپتال کی ایمرجنسی وارڈ میں تعینات سٹاف نرس عمارہ کے ساتھ ڈاکٹر کی جانب سے کی گئی مبینہ بدتمیزی اور تھپڑ مارنے کا معاملہ حل نہ ہوسکا جس کے باعث نرسوں نے احتجاج کی دھمکی دے دی۔ ایم ایس میو ہسپتال کے نرسوں سے مذاکرات کامیاب نہ ہوسکے۔ تفصیلات کے مطابق کچھ روز قبل مبینہ طور پر ڈاکٹر اسد نے ایمرجنسی میں تعینات سٹاف نرس عمارہ سے بدتمیزی کی اور تھپڑ بھی مارا جس کا معاملہ تاحال حل نہ ہوسکا۔ گزشتہ روز بھی میو ہسپتال کی نرسوں نے کچھ د یر کے لئے احتجاجاً کام بند کیا جس کے بعد ایم ایس میو ہسپتال کے ساتھ تفصیلی مذاکرات تو ہوئے لیکن مذارکات کسی نتیجہ پر نہ پہنچ سکے۔ میو ہسپتال کی ینگ نرسز ایسوسی ایشن کی رہنما دشوار سمیت دیگر رہنماﺅں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر انصاف نہ ملا تو ہسپتال میں مکمل ہڑتال کی جائے گی۔

مزید : لاہور