دفتر خارجہ کی شمالی وزیرستان ڈرون حملہ کی مذمت ،علاقائی سالمیت اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار

دفتر خارجہ کی شمالی وزیرستان ڈرون حملہ کی مذمت ،علاقائی سالمیت اور عالمی ...
دفتر خارجہ کی شمالی وزیرستان ڈرون حملہ کی مذمت ،علاقائی سالمیت اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان نے گذشتہ روز شمالی وزیرستان میں ہونے والے ڈرون حملے کی مذمت کر دی ۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ ڈرون حملے نہ صرف علاقائی سلامتی اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں بلکہ بد اعتمادی کی فضا بھی قائم کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ6اگست کو شمالی وزیرستان ڈرون حملے میں ہلاکتیں ہوئیں، مقامی آبادیوں پر ان کے منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں ۔ ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان کی خودمختاری اورعلاقائی سالمیت پر ہونے والے ایسے کسی بھی حملے کی مذمت کرتے ہیں ، ڈرون حملے بند ہونے چاہیے۔

مزید : قومی