23 بین الاقوامی این جی اوز کی رجسٹریشن منسوخی کا عمل شروع

23 بین الاقوامی این جی اوز کی رجسٹریشن منسوخی کا عمل شروع
23 بین الاقوامی این جی اوز کی رجسٹریشن منسوخی کا عمل شروع

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاوزارت داخلہ کی ہدایت پر پاکستان میں 23 بین الاقوامی این جی اوز کی رجسٹریشن منسوخی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے،ایس ای سی پی کوان این جی اوزکی رجسٹریشن منسوخی کی ہدایات جا ری کر دی گئی ہیں۔ وزارت داخلہ کے مطابق این جی کی رجسٹریشن کیلئے وزارت داخلہ سے این او سی لینا لازم قرار دیا گیا ہے۔وزارت داخلہ کی جانب سے ان بین الاقوامی این جی اوزکو جو سوالنامہ بھیجا گیا تھا اس کا تسلی بخش جواب نہ آنے پر وزارت داخلہ نے ان این جی اوز کی رجسٹریشن منسوخی کا فیصلہ کیا۔ذرائع کے مطابق وفاقی سطح پر ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جس کی سفارشات کی روشنی میں آئندہ این جی اوز کو رجسٹریشن کا سرٹیفکیٹ دیا جائے گا۔

مزید : قومی