صدر ممنون اوروزیر اعظم نواز شریف کی ملاقات ،آپریشن ضرب عضب اور سیلاب کی صورتحال پرتفصیلی مشاور ت

صدر ممنون اوروزیر اعظم نواز شریف کی ملاقات ،آپریشن ضرب عضب اور سیلاب کی ...
صدر ممنون اوروزیر اعظم نواز شریف کی ملاقات ،آپریشن ضرب عضب اور سیلاب کی صورتحال پرتفصیلی مشاور ت

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)صدر مملکت ممنون حسین اوروزیر اعظم نواز شریف کے درمیان ایوان صدر میں ملاقات ہوئی ہے جس میں آپریشن ضرب عضب ، سیلاب کی صورتحال اورمتاثرین کی بحالی سے متعلق تفصیلی مشاور ت کی گئی ۔وزیر اعظم نواز شریف نے صدر کو مختلف قومی امور پر پیشرفت اور فیصلوں پر اعتماد میں لیا۔ ترجمان ایوان صدر نے کہا ہے کہ صدر ممنون اور وزیر اعظم نواز شریف نے صحت اور تعلیم کے شعبوں میں کام تیز کرنے پر اتفاق کیا ، دونوں رہنماﺅں کے درمیان بلوچستان اور سندھ کی صورتحال پربھی مشاورت کی گئی ۔ صدر اور وزیر اعظم نے اتفاق کیا کہ سیلاب متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے ،بد امنی کے خاتمے کے لئے کارروائیوں کے نتائج مثبت ہیں ۔صدر ممنون حسین نے وزیر اعظم سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت امن و امان کی بحالی کے لئے اقدامات جار ی رکھے،ملکی معیشت میں بہتری آ رہی ہے وزیر اعظم اور ان کی ٹیم کی کاوشیں لائق تحسین ہیں ۔

مزید : قومی /اہم خبریں