قطر سے ایل این جی کی درآمد کا معاہدہ رواں ماہ طے پا جائیگا،وزارت پٹرولیم

قطر سے ایل این جی کی درآمد کا معاہدہ رواں ماہ طے پا جائیگا،وزارت پٹرولیم
قطر سے ایل این جی کی درآمد کا معاہدہ رواں ماہ طے پا جائیگا،وزارت پٹرولیم

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور قطر کے مابین رواں ماہ کے آخری ہفتے تک ایل این جی معاہدہ طے پا جانے کا امکان ہے ۔ وزارت پٹرولیم کے مطابق معاہدے کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے قطر گیس کمپنی کا اعلیٰ سطحی وفد پاکستان آئیگا ۔ذرائع کے مطابق پاکستان قطر سے رواں ماہ معاہدے کے تحت 20 کروڑ مکعب فٹ گیس خریدے گا،معاہدے کے دوسرے برس اس کی مقدار 40 کروڑ مکعب فٹ ہو جائے گی۔ درآمد ہونیوالی ایل این جی کی ادائیگی 5 روز کے بعد کرنا ہو گی۔

مزید : قومی