پیر سے عمران خان قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے :شاہ محمود قریشی

پیر سے عمران خان قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے :شاہ محمود قریشی
پیر سے عمران خان قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے :شاہ محمود قریشی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پیر کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے ۔
عمران خان کی زیر صدارت بنی گالہ میں پارلیمانی اراکین کا اجلاس ہوا جس میں عمران خان کے اسمبلی میں جانے کافیصلہ کیا گیاہے اور اجلاس کے بعد شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کی کہ عمران خان اور پی ٹی آئی کے اراکین پیر سے قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے ۔
شاہ محمودقریشی کا کہناتھاکہ عمران خان اسمبلی سے باہر رہ کر بھی اپوزیشن کا کردار اداکر سکتے ہیں لیکن قوم نے اسمبلی کے اندر کی ذمہ داری دی ہے جس ہم پوری طرح نبھائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ سپیکر صاحب کو چاہیے کہ تمام اراکین اسمبلی کو ایک ہی نظر سے دیکھیں اور تمام کے نقطہ نظر کو سنیں ۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف نہ تو بغیر کسی وجہ کے اسمبلی سے باہر گئی تھی اور نہ ہی بغیر کسی وجہ سے اسمبلی میں آرہی ہے ،اسمبلی میں جانے کافیصلہ حکومت کے ساتھ کیے گئے معاہدے کے تحت کیاگیاہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف اسمبلی میں ایک فعال اپوزیشن کا کر دار ادا کرے گی ،عمران خان کو اگر اسمبلی میں کھڑا نہ ہونے دیا گیا تو منفی روایا ت قائم ہوں گی ،ہمیں ایک دوسرے کے استحقاق کو تسلیم کرنا ہو گا۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -