دنیا کے سیاہ ترین بچے کی مبینہ تصویر نے ہلچل مچادی

دنیا کے سیاہ ترین بچے کی مبینہ تصویر نے ہلچل مچادی
دنیا کے سیاہ ترین بچے کی مبینہ تصویر نے ہلچل مچادی

  

کیپ ٹاﺅن (مانیٹرنگ ڈیسک) ایک نومولود بچے کی تصویر نے انٹرنیٹ پر ہلچل مچادی کیونکہ پہلی نظر میں یقین ہی نہیں آتا کہ انسان اس قدر بھی سیاہ ہوسکتاہے ۔

یہ تصویر فیس بک اور ٹوئیٹر پر بہت تیزی سے گردش کررہی ہے اور لوگ اسے دنیا کا سیاہ ترین بچہ قراردے رہے ہیں جو مبینہ طورپر جون میں جنوبی افریقہ میں پیدا ہواتھا۔ بلاگ لکھنے والے کئی لوگوں کا خیال ہے کہ یہ بچہ اپنے رنگ کے لحاظ سے ریکارڈ ہولڈ ر ہے لیکن اسی دوران اس سے ذرا بڑے بچے کی تصویر بھی سامنے آگئی اوردونوں کی رنگت ملتی جلتی ہی ہے ۔

دوسرے بچے کی تصویر سامنے آنے کے بعد بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ یہ تصویر جھوٹی ہے اور کئی کا خیال ہے کہ فوٹو شاپ کرکے تیار کی گئی تاہم دلائل ، جوابی دلائل کا سلسلہ جاری ہے اور آخری اطلاعات تک کوئی نتیجہ نہیں نکل سکا۔

مزید : اسلام آباد