مراد سعید ڈگری کیس ، صوبائی حکومت تحریک انصاف کے رہنماءکو بچانے کے لیے سرگرم

مراد سعید ڈگری کیس ، صوبائی حکومت تحریک انصاف کے رہنماءکو بچانے کے لیے سرگرم
مراد سعید ڈگری کیس ، صوبائی حکومت تحریک انصاف کے رہنماءکو بچانے کے لیے سرگرم

  

پشاور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءمراد سعید کی ڈگری کے حوالے سے جاری کیس میں صوبائی حکومت نے رپورٹ تیار کر لی ہے ۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت نے گورنر خیبر پختونخواہ کو مراد سعید کے خلاف کیس بنانے والے پشاور یونیورسٹی کے وائس چانسلر کو ان کے عہدے سے ہٹانے کی سفارش کی گئی ہے ۔ اس کے علاوہمراد سعید کے حوالے سے تیار کی گئی رپورٹ میں سفارش کی گئی ہے کہ ان سے پشاور یونیورسٹی انتظامیہ دوبارہ امتحان لے ۔

واضح رہے مراد سعید سے لیے جانے والے امتحان کا انتظام 6 سال بعد کیا جائے گا ۔ یاد رہے تحریک انصاف کے رہنماءکے خلاف پشاور یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کرتے ہوئے خلاف قانون امتحانات دے کر ڈگری حاصل کرنے کا الزام تھا ۔

مزید : پشاور