نوجوانو !اپنی طاقت کا مظاہرہ کرو ، بھابھی کو شرمندہ نہ کرنا : ریحام خان

نوجوانو !اپنی طاقت کا مظاہرہ کرو ، بھابھی کو شرمندہ نہ کرنا : ریحام خان
نوجوانو !اپنی طاقت کا مظاہرہ کرو ، بھابھی کو شرمندہ نہ کرنا : ریحام خان

  

ہری پور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اہلیہ ریحام خان نے عملی سیاست میں قدم رکھتے ہوئے نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے  کہا ہے کہ نوجوانو! اپنی سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرو اور بھابھی کو شرمندہ نہ کرنا ۔

ہری پور میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے لیے تحریک انصاف کے امیدوار عامر زمان کی انتخابی مہم میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ریحام خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا مستقبل نوجوانوں کے ساتھ ہے اور تحریک انصاف کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ اس جماعت کے پاس خان ہے ، نوجوان ہے اور بھابھی بھی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کا مستقبل تحریک انصاف کے ساتھ ہے اور نوجوان پاکستان کی طاقت ہیں ۔ ریحام خان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی بیوی اسے کبھی بھی جھکنے نہیں دے گی لیکن خان صاحب نے ایسی لڑکی سے شادی کی ہے جو اسے کہیں بھی چھپنے نہیں دے گی ۔ انہوں نے کہا کہ اگر عمران خان نے عوام کے مسائل حل نہ کیے کہ اس کے اپنے گھر میں مسئلے ہو جائیں گے اور اگر اس نے اپنی بیوی کی بات نہ سنی تو کہاں جائیں گے ۔

انتخابات کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے امیدوار عامر زمان کو جتوانا ہے اور یہ فیصلہ خود عوام نے کرنا ہے کہ ووٹ کسے دینا ہے ظالموں کو یا کسی پڑھے لکھے نوجوانوں کو ۔ عمران خان کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ ان کا بھائی عامر زمان ایک پڑھا لکھا شخص ہے اور قوم اسے ووٹ دیں یہ ملک کی ترقی کے لیے کام کریں گے ۔ ریحام خان نے واضح کیا کہ ہری پور کی عوام اپنی بھابھی کو تحفہ دیں تو خیبرپختونخواہ کی حکومت انہیں بھی تحفے دے گی ۔ انہوں نے کے پی کے حکومت کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلدیاتی نظام صرف خیبر پختونخواہ میں ہے کسی صوبے میں نہیں جبکہ صوبہ کی پولیس بھی غیر سیاسی ہے ۔ ریحام خان کا کہنا تھا کہ صوبے کی ترقی کے لیے تعلیم کے شعبے میں ترقی بہت ضروری ہے اور اس کی ذمہ داری ان کی بھابھی پر ہے ۔

مزید :

ہری پور -اہم خبریں -