اسامہ بن لادن کی ماں اور بہن کے طیارے کو حادثہ، اصل وجہ سامنے آگئی، تہلکہ خیز انکشاف

اسامہ بن لادن کی ماں اور بہن کے طیارے کو حادثہ، اصل وجہ سامنے آگئی، تہلکہ خیز ...
اسامہ بن لادن کی ماں اور بہن کے طیارے کو حادثہ، اصل وجہ سامنے آگئی، تہلکہ خیز انکشاف

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ دنوں ہیمپشائر کے بلیک بش ایئرپورٹ پر بن لادن خاندان کا ذاتی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا تھا جس میں اسامہ بن لادن کی سوتیلی ماں اور بہن سمیت 4افراد جاں بحق ہوئے۔ طیارے کے اس حادثے کے متعلق برطانوی ایئر ایکسیڈنٹس انویسٹی گیشن برانچ کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ منظر عام پر آ گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق بن لادن خاندان کے جہاز نے ایئرپورٹ کے قریب ایک مائیکرولائٹ(ایک چھوٹا جہاز جس میں 2افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہوتی ہے) کو اوورٹیک کیا۔ اوورٹیک کرنے کے لیے پائلٹ نے جہاز کو یکدم 500فٹ بلند کیا۔ جہاز کو اوپر لیجانے کے بعد جب وہ اترنے کے لیے نیچے آیا توتیز رفتار اور زیادہ بلندی کے باعث ایئرپورٹ سے آگے نکل گیا اور کاروں کی نیلامی کی جگہ پر جاگرا اور تباہ ہو گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تباہ ہونے سے قبل جہاز کے پائلٹ نے 6وارننگ الرٹ جاری کیے حالانکہ اس سے کچھ ہی دیر قبل پائلٹ نے اپنا راستہ بالکل صاف ہونے کا سگنل دیا تھا، جب جہاز نے مائیکرولائٹ کو اوورٹیک کیا تو وہ لینڈنگ گیئر میں تھا، اس کے باوجود پائلٹ اسے نیچے لانے کی بجائے مزید اوپر لے گیا۔تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق کاروں کے اوپر گرتے ہی طیارے میں آگ لگ گئی اور اسامہ بن لادن کی ماں اور بہن سمیت چاروں افراد جل کر راکھ ہو گئے۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے کلک کریں

آئی فون ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے کلک کریں

مزید : بین الاقوامی