یہ خبر پڑھنے کے بعد آپ بھی رات کو کھڑکی کے قریب گیلا تولیہ رکھ کر سونے لگیں گے

یہ خبر پڑھنے کے بعد آپ بھی رات کو کھڑکی کے قریب گیلا تولیہ رکھ کر سونے لگیں گے
یہ خبر پڑھنے کے بعد آپ بھی رات کو کھڑکی کے قریب گیلا تولیہ رکھ کر سونے لگیں گے

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) گرمی کا موسم اور اس پر بجلی کی لوڈ شیڈنگ ، ایسے میں انسان کا کیا حشر ہوتا ہے یہ ہم پاکستانیوں سے بہتر کون جانتا ہے۔آئیے آپ کوکچھ ایسے حربے بتاتے ہیں جنہیں پڑھ کر آپ بہت حد تک خود کو گرمی کی شدت سے محفوظ رکھ سکتے ہیں۔سب سے پہلے کمرے میں اس جگہ برف کے ٹکڑے رکھیے جہاں سے ہوا کمرے میں داخل ہو رہی ہے۔ہیٹراورچولہے جیسی تمام اشیاء کمرے سے نکال باہر کریں کیونکہ ان کے کمرے میں ہوتے ہوئے ہمارا کوئی حربہ کارگر نہیں ہو گا۔

دن میں اپنی جرابیں فریج یا فریزر میں رکھ دیں اور رات کو سوتے ہوئے نکال کر پہن لیں، آپ کو ہماری یہ بات یقیناًعجیب لگے گی لیکن آزما کر دیکھیں، ایئرکنڈیشنر کا احساس ملے گا۔جرابوں کے علاوہ تکیے کو بھی اگر آپ فریز کر لیں تو سونے پہ سہاگہ ہو گا۔رات کو سونے سے قبل ٹھنڈے پانی میں ایک تولیہ بھگو کر کھڑکی میں پھیلا دیں ۔ اس سے کمرے کے درجہ حرارت میں واضح کمی ہو گی۔سونے سے قبل ٹھنڈے پانی سے نہائیں اور اس دوران اپنے پیروں پر زیادہ پانی ڈال کر انہیں ٹھنڈا کریں۔ یہ تمام حربے استعمال کرنے سے آپ اپنی گرمیوں کی رات یقینی پرسکون بنا سکتے ہیں۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے کلک کریں

آئی فون ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے کلک کریں

مزید : ڈیلی بائیٹس