صورتحال کو خرابی سے بچانے کے لیے الطاف حسین سے رابطہ کیا ،متحدہ موجودہ صورتحال کا پارلیمنٹ میں جواب دے گی :ایاز صادق

صورتحال کو خرابی سے بچانے کے لیے الطاف حسین سے رابطہ کیا ،متحدہ موجودہ ...
صورتحال کو خرابی سے بچانے کے لیے الطاف حسین سے رابطہ کیا ،متحدہ موجودہ صورتحال کا پارلیمنٹ میں جواب دے گی :ایاز صادق

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہاہے کہ بہت سے دوستوں نے الطاف حسین کے بیان پر پورے پاکستان میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے اس لیے بہت سے دوستوں نے الطاف حسین سے ٹیلی فونک رابطہ کرنے سے منع کیا لیکن پھر بھی الطا ف حسین کو فون کیا تاکہ اسمبلی کا ماحول خراب نہ ہو۔ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے معاملے پر پارلیمنٹ میں بات ہوگی اور ایم کیو ایم کو موجودہ صورتحال کا جواب دینا ہو گا۔ جیو نیوز کے پروگرام ”نیا پاکستان‘میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان نے میرے خلاف جو زبان استعمال کی لیکن ان کے کسی پھر بھی ان کی کسی بات کا جواب نہیں دیا ۔انہوں نے کہا کہ اب پارلیمنٹ کے گھیراﺅ کا ماضی کا حصہ بن گیا اس لیے اب عمران خان کو پارلیمنٹ میں آکر مہذب طریقے تعمیری اپوزیشن کا کردار ادا کرنا ہوگا ۔

مزید : اسلام آباد