دبئی میں 2 پاکستانیوں نے بھارتی شہری کو لوٹنے کا ایسا منصوبہ بنایا کہ جو جانے دنگ رہ جائے لیکن پھر۔۔۔

دبئی میں 2 پاکستانیوں نے بھارتی شہری کو لوٹنے کا ایسا منصوبہ بنایا کہ جو جانے ...
دبئی میں 2 پاکستانیوں نے بھارتی شہری کو لوٹنے کا ایسا منصوبہ بنایا کہ جو جانے دنگ رہ جائے لیکن پھر۔۔۔

  

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) سچ ہی کہا ہے کسی نے کہ جو یہاں نکمے ہیں وہ بیرون ملک جا کر بھی نکمے ہی رہتے ہیں، ایسے لوگ یہاں بھی دولت کے حصول کے لیے شارٹ کٹس کی تلاش میں لگے رہتے ہیں اور باہر جا کر بھی اپنی سرگرمیوں سے باز نہیں آتے۔ ایسے ہی دبئی میں جعلی سی آئی ڈی آفیسر بن کر ایک بھارتی شہری سے رقم ہتھیانے کے الزام میں 2پاکستانیوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

دونوں پاکستانی سی آئی ڈی پولیس کی وردی پہن کر بھارتی باشندے کی رہائش گاہ پر گئے اور اسے کہا کہ اس کے خلاف ایک مقدمہ درج کروایا گیا ہے ۔ یہ کہہ کر اس کے گھر کی تلاشی لینے لگے، اس دوران اس کا موبائل فون اور 2ہزار درہم (تقریباً 55ہزار روپے) ہتھیا لیے۔ یہی نہیں جاتے ہوئے اسے بھی اپنے ساتھ گاڑی میں بٹھا کر لے گئے اور راستے میں اسے کہا کہ بینک میں جو رقم پڑی ہے وہ بھی نکال کر دو، ہم تمہیں چھوڑ دیں گے اور مقدمہ بھی ختم کروا دیں گے۔ اس پر بھارتی شہری نے مزید 3ہزار درہم (تقریباً 79ہزار روپے) بینک سے نکلوا کر انہیں دے دیئے۔ اس کے بعد انہوں نے مزید 15ہزار درہم دینے کا وعدہ لے کر اسے چھوڑ دیا۔ بھارتی شہری کو بعد میں ان کے جعلی پولیس آفیسر ہونے کا شک ہوا جس پر اس نے پولیس کو رپورٹ کر دی۔ پولیس نے دونوں کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے کلک کریں

آئی فون ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے کلک کریں

مزید : بین الاقوامی