عمران خان نے فیصل واڈا کو فوری وطن واپس بلا کر الطاف حسین کیس سے آگاہ کرنے کی ہدایت کردی

عمران خان نے فیصل واڈا کو فوری وطن واپس بلا کر الطاف حسین کیس سے آگاہ کرنے کی ...
عمران خان نے فیصل واڈا کو فوری وطن واپس بلا کر الطاف حسین کیس سے آگاہ کرنے کی ہدایت کردی

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے فیصل واڈا کو برطانیہ سے فوری واپس آ کر الطاف حسین کے خلاف کی جانے والی کاروائی سے آگاہ کر نے کی ہدایت کردی ہے ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق آج بنی گالا میں ہو نے والے اہم اجلاس کے بعد عمر ان خان نے پارٹی رہنما فیصل واڈا سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور انہیں فوری وطن واپس آنے کی ہدایت کی ہے ۔عمران خان نے کہا کہ فیصل واڈا پاکستان آکر الطاف حسین کے خلاف کی جانے والی اب تک کی کاروائی سے آگاہ کریں ۔واضح رہے کہ فیصل واڈا نے سکاٹ لینڈ یارڈ کو الطاف حسین کے خلاف بہت سے ثبوت پیش کیے ہیں جس پر سکاٹ لینڈ یارڈ نے فیصل واڈا کو الطاف حسین کے خلاف گواہ بنانے کی درخواست کی تھی ۔

مزید : اسلام آباد