ہولی فیملی کلینک میں وینٹی لیٹر اور آکسیجن مشین خراب ، مریضوں کی حالت غیر

ہولی فیملی کلینک میں وینٹی لیٹر اور آکسیجن مشین خراب ، مریضوں کی حالت غیر
ہولی فیملی کلینک میں وینٹی لیٹر اور آکسیجن مشین خراب ، مریضوں کی حالت غیر

  

راولپنڈی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) ہولی فیملی کلینک میں وینٹی لیٹر اور آکسیجن مشینوں کی خرابی کی وجہ سے متعدد مریضوں کی حالت خراب ہو گئی ہے ۔ ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ راولپنڈی کے ہولی فیملی کلینک میں وینٹی لیٹر اور آکسیجن مشین خراب ہو گئی ہیں جس کے باعث 6 مریضوں کی حالت غیر ہو گئی ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ان مریضوں کو فوری طور پر دوسرے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے تاہم ایمرجنسی کی صورت میں ہسپتال میں ان سہولیات کا فقدان موجود ہے ۔

مزید : راولپنڈی