سپریم کورٹ کے حکم پر محکمہ صحت میں تعینات 31 او پی ایس افسران برطرف
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ حکومت نے سپریم کورٹ کے حکم پر محکمہ صحت میں تعینات 31 او پی ایس افسروں کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ان او پی ایس افسروں کو سپریم کورٹ کے حکم پر ہٹایا گیا ہے جن کی فہرست سپریم کورٹ میں بھی جمع کرا دی گئی ہے۔ نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق ہٹائے گئے افسروں میں پولیس سرجن ڈاکٹر جلیل، ڈاکٹر مسعود اور کئی اضلاع کے ڈی ایچ او بھی شامل ہیں۔