سابق آئی جی اسلام آباد آفتاب چیمہ کے خلاف انکوائری مکمل ، الزامات سے بری

سابق آئی جی اسلام آباد آفتاب چیمہ کے خلاف انکوائری مکمل ، الزامات سے بری
سابق آئی جی اسلام آباد آفتاب چیمہ کے خلاف انکوائری مکمل ، الزامات سے بری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) سابق آئی جی اسلام آباد آفتاب چیمہ کے خلاف انکوائری رپورٹ کو مکمل کرتے ہوئے انہیں تمام الزامات سے بر ی کر دیا گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں ہونے والے پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے دیے گئے دھرنے کے دوران آئی جی اسلام آباد پولیس آفتاب چیمہ کو وزارت داخلہ کے احکامات نہ ماننے پر ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا ۔ آفتاب چیمہ کو ہٹانے کے بعد ڈی جی ایف آئی اے اکبر ہوتی کو ان کی تحقیقات کرنے ی ذمہ داری دی گئی ۔

ایف آئی اے کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ڈی جی آئی اے اکبر ہوتی نے آفتاب چیمہ کے خلاف انکوائری رپورٹ مکمل کر لی ہے ۔ ڈی جی ایف آئی اے کی رپورٹ کے مطابق آفتاب چیمہ کے خلاف کوئی الزام ثابت نہیں ہوا نہ ہی ان کی جانب سے پولیس فورس کے ڈسپلن میں بھی کسی خلاف ورزی کے شواہد ملے ہیں ۔ ڈی جی ایف آئی نے سابق آئی جی اسلام آباد آفتاب چیمہ کو الزامات سے بری قرار دیتے ہوئے انکوائری رپورٹ اسٹبلشمنٹ ڈویژن کو بھجوا دی گئی ہے ۔ یاد رہے دھرنے کے دوران وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے آفتاب چیمہ کو احکامات نہ ماننے کے الزام میں عہدے سے برطرف کر دیا تھا ۔