مراد سعید ڈگری معاملہ ، ہائر ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ نے پشاور یونیورسٹی کے وائس چانسلر کو ہٹانے کی سفارش کر دی

مراد سعید ڈگری معاملہ ، ہائر ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ نے پشاور یونیورسٹی کے وائس ...
مراد سعید ڈگری معاملہ ، ہائر ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ نے پشاور یونیورسٹی کے وائس چانسلر کو ہٹانے کی سفارش کر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءمراد سعید کی ڈگری کے معاملے پر ہائر ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ نے پشاور یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر رسول جان کو ان کے عہدے سے ہٹانے کی سفارش کر دی ہے ۔

ہائر ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کی جانب سے گورنر خیبرپختونخواہ سردار مہتاب عباسی اور وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کو رپورٹ پیش کی گئی ہے جس کے مطابق کہا گیا ہے کہ پشاور یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر رسول جان قواعد پر عمل نہیں کروا سکے ۔ ہائر ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کی جانب سے وائس چانسلر کو شو کاز نوٹس بھی جاری کیا گیا ہے اور انہیں جواب داخل کروانے کی ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں ۔ یاد رہے تحریک انصاف کے رہنماءمراد سعید کو خلاف قانون پیپر دے کر ڈگری لینے کا الزام تھا اور اس حوالے سے ذرائع نے بھی دعویٰ کیا تھا کہ وائس چانسلر کو ہٹایا جائے گا جبکہ مراد سعید کا 6 سال بعد دوبارہ امتحان لیا جائے گا ۔