وارد ٹیلی کام نے پاکستان کا پہلا پوسٹ پیڈUSSDمینیو لانچ کر دیا

وارد ٹیلی کام نے پاکستان کا پہلا پوسٹ پیڈUSSDمینیو لانچ کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( پ ر ) وارد ٹیلی کام نے پاکستان کا پہلا مکمل پوسٹ پیڈ USSD مینیو لانچ کر دیا ہے۔ وارد کے صارفین اس جدید ترین سروس کو گھر بیٹھے اپنے موبائل فون کے ذریعے بالکل مفت اورباآسانی حاصل کر سکتے ہیں ۔USSDمینیو کے ذریعے آپ فوری ، آسان اور تیز ترین سروسز اور فیچرز کے بارے میں معلو مات ، جیسا کہ اکا ؤنٹ کی تفصیلات ، وائس آفرز ، ایس ایم ایس ، ایل ٹی ای بنڈلز ، ایکٹیویشن آف ویلیو ایڈیڈ سروسز ، حاصل کر سکتے ہیں ۔ مینیو تک رسائی کیلئے صارفین کو اپنے فون سے *321# ڈائل کرنا ہوگا ۔وارد کی نئی USSD مینو سمارٹ فون اور انٹرنیٹ صارفین کو آن لائن اور دیگر سہولیات خصوصیات ایک ساتھ فراہم کرتا ہے۔انٹرنیٹ تک رسائی حاصل نہ پانے والے صارفین کوکسی بھی طرح کی معلومات تک رسائی حاصل ہو سکے گی ۔

مزید :

کامرس -