سر درد کی شکایت ہو تو پریشان نہ ہوں، جسم پر ان جگہوں کو دباکر فوری نجات پائیں

سر درد کی شکایت ہو تو پریشان نہ ہوں، جسم پر ان جگہوں کو دباکر فوری نجات پائیں
سر درد کی شکایت ہو تو پریشان نہ ہوں، جسم پر ان جگہوں کو دباکر فوری نجات پائیں

  

لندن(نیوزڈیسک) اگر آپ اپنے سر میں درد کی وجہ سے پریشان ہیں تو جسم پر موجود ان جگہوں کودبانے سے آپ کو اس مشکل سے چھٹکارامل سکتا ہے۔

بھنوﺅں کے درمیان اور ناک سے اوپر

اس جگہ کو چند منٹوں تک اپنی انگلیوں سے دبائیں۔آپ چاہیں تو اس مقام کو درد سے نجات تک دباسکتے ہیں اور چاہیں تو بریک دے کر دوبارہ دباسکتے ہیں۔

کنپٹیاں

اپنی دونوں کنپٹیوں پر اپنے انگلیوں کی مدد سے دبائیں اور یہ عمل دو سے تین منٹ تک جاری رکھیں۔اگرسرمیں درد ذہنی یا جسمانی تناﺅ کی وجہ سے ہوتو اس جگہ کو دبانے سے درد سے بہت جلد نجات ملتی ہے۔اس جگہ کو سہلانے سے آپ کی آنکھوں میں سکون آئے گااور ساتھ ہی دماغ بھی بوجھ سے ہلکا ہوجائے گا۔

گردن اور کھوپڑی کے درمیان

جہاں گردن شروع ہوتی ہے اور کھوپڑی ختم ہوتی ہے وہاں پر دبانے سے بھی درد میں کمی واقع ہوگی۔اس جگہ کو اپنی دونوں ہاتھوں کی انگلیوں کی مدد سے دبائیں،اس کی وجہ سے نہ صرف آپ کا سردرد ٹھیک ہوگا بلکہ گردن کو بھی سکون ملے گا۔

ماتھے کو سہلائیں

ایک اور شاندار طریقہ اپنی شہادت کی انگلی اور انگوٹھے کی مدد سے اپنے ماتھے کی ہلکی مالش کرنا ہے۔ایک کنپٹی پر انگلی اور دوسری پر انگوٹھارکھیں اور آہستہ آہستہ انگلی اور انگوٹھے کو ملائیں اور ماتھے پر ہلکی سے چٹکی کی طرح مالش کریں۔کچھ دیر میں آپ خود محسوس کریں گے کہ سر درد میں کمی واقع ہوئی ہے۔

مزید :

تعلیم و صحت -