وہ ایک پودا جو آپ کے گھر میں موجود ہو تو چوہے، مکڑے اور دیگر خطرناک کیڑے مکوڑے کبھی بھول کر بھی داخل نہیں ہوں گے

وہ ایک پودا جو آپ کے گھر میں موجود ہو تو چوہے، مکڑے اور دیگر خطرناک کیڑے مکوڑے ...
وہ ایک پودا جو آپ کے گھر میں موجود ہو تو چوہے، مکڑے اور دیگر خطرناک کیڑے مکوڑے کبھی بھول کر بھی داخل نہیں ہوں گے

  

لندن(نیوز ڈیسک)اس وقت کرہ ارض پر 20کروڑ سے زیادہ حشرات زندگی گزار رہے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ اپنے گھروں میں ہمیں مکڑیاں ،چوہے اور اس طرح کے کیڑے مکوڑے دیکھنے کو ملتے ہیں۔ان سے نجات کے لئے ہم کئی طرح کی ادویات بھی گھر میں رکھتے ہیں لیکن یہ دوائیاں اپنا ایک منفی اثر رکھتی ہیں اور انے ان کے استعمال سے صحت کے کئی مسائل بھی جنم لیتے ہیں۔آپ چاہیں تو ایک قدرتی طریقے سے پودے کا استعمال کرتے ہوئے ان کیڑوں سے نجات حاصل کرسکتے ہیں۔

آپ تھوڑا سا پودینہ لیں اور اسے پانی میں ابال کر پانی کو کسی سپرے والی بوتل میں ڈال دیں۔گھر کے کونوں،دروازوں اور کھڑکیوں میں سپرے کرنے سے گھر میں نہ صرف خوشبو رہے گی بلکہ یہ کیڑے بھی داخل ہونے سے گھبرائیں گے۔

پلاسٹک کی بوتلوں پر کیاچیز درج ہو تو پانی یا کوئی مشروب پینے کیلئے استعمال نہیں کرنی چاہیے؟ انتہائی ضروری معلومات آپ بھی جانئے

چوہے اور کیڑے مکوڑے پودینہ  کی خوشبو سے گھبراتے ہیں اور جہاں یہ موجود ہو، وہاں جانے سے کتراتے ہیں ، قدرتی طورپر کیڑے مکوڑوں کو بھگانے کے لیے پودینہ سستا ترین نسخہ ہے ، آپ بھی آزما سکتے ہیں ۔ 

مزید :

تعلیم و صحت -