اگر آپ کے کانوں پر بال نکل رہے ہیں تو آپ اس خطرناک بیماری کا شکار ہوسکتے ہیں، جانئے اور محفوظ رہیے

اگر آپ کے کانوں پر بال نکل رہے ہیں تو آپ اس خطرناک بیماری کا شکار ہوسکتے ہیں، ...
اگر آپ کے کانوں پر بال نکل رہے ہیں تو آپ اس خطرناک بیماری کا شکار ہوسکتے ہیں، جانئے اور محفوظ رہیے

  

نیویارک(نیوزڈیسک)اگر آپ کے کان پر بال نکل رہے ہیں تو اس کی ایک ممکنہ وجہ دل کی بیماری بھی ہوسکتی ہے۔ماہرین کاکہنا ہے کہ کان کی نالی میں بالوں کی موجودگی اور دل کے دورے میں تعلق ہوسکتا ہے۔

1973ءمیں پہلی باریہ انکشاف ہوا تھا کہ کانوں پر بالوں کی وجہ سے انسان دل کی بیماریوں کا شکارہوسکتا ہے اور اس انکشاف کے بعد مزید پیش رفت ہوئی اور اس بات کی تصدیق ہوئی کہ دل کی شریانوں اور کان کی کینال پر بالوں میں گہرا تعلق ہے۔ماضی کی ایک تحقیق میں 43مردوں اور20خواتین کو لیا گیا۔تحقیق کے90فیصد شرکاءکے کان کی کینال میں وافربا ل تھے۔بوسٹن یونیورسٹی کے تحقیق کار رچرڈ ویگنر کاکہنا ہے کہ کان میں بال اس وقت پرورش پاتے ہیں جب ہم ہارمون ایسٹروجن کے رحم وکرم پر رہیں،اس کے علاوہ ٹیسٹیرئیون کی وجہ سے بھی دل کے دورے کے امکانات پیدا ہونے لگتے ہیں۔اس کی وجہ سے سرخ خلیے بہت زیادہ بنتے ہیں اور شریانوں میں خون کا لوتھڑا بننے لگتاہے۔2006ءکی ایک اور تحقیق میں ایڈسٹن ای نے امریکن جرنل آف فورینزک میڈیکل پتھالوجی میں لکھا ہے کہ اس نے مختلف حصوں اور ان کے دل کے اثرات کا مطالعہ کیا اور یہ بات دیکھی کہ کان کے بالوں اور دل کی بیماریوں کا گہرا تعلق ہے اور اس کی وجہ سے مردوں میں اموات کی شرح زیادہ ہوسکتی ہے۔

مزید :

تعلیم و صحت -