ایمریٹس ایئرلائن کو ہوا کا رخ بدلنے کی وجہ سے حادثہ پیش آیا

ایمریٹس ایئرلائن کو ہوا کا رخ بدلنے کی وجہ سے حادثہ پیش آیا
ایمریٹس ایئرلائن کو ہوا کا رخ بدلنے کی وجہ سے حادثہ پیش آیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) دبئی میں ایمریٹس ایئرلائن کی پرواز ای کے 521 کوپیش آنے والے حادثے کی حیران کن تفصیلات سامنے آئی ہیں۔اطلاعات کے مطابق ہوا نے اچانک رخ بدلاتو ایمریٹس کی فلائٹ اپنا تواز ن برقرار نہ رکھ سکی۔
ٹائمز آف انڈیا کے مطابق بدھ کوہوا کے اچانک رخ بدلنے کی وجہ سے حادثہ پیش آیا۔پرواز نے جیسے ہی ’گو۔گراﺅنڈ ‘ کی کوشش کی تو یہ خوفناک ثابت ہوا کیونکہ اسی کوشش کے دوران ہی ہوا نے رخ بدل لیا۔’گو۔گراﺅنڈ‘میں لینڈنگ کے آخری منٹ میں نیچے آکر اوپر چلے جاتے ہیں جس کے بعد دوبارہ محفوظ لینڈنگ کی جاتی ہے۔
ٹائم آف انڈیا کا دعویٰ ہے کہ اس کو ایک ایسی ریکارڈنگ تک رسائی حاصل ہوئی ہے جس کے مطابق بوئنگ 777معمول کے مطابق لینڈنگ کرنے لگا تھا کہ ایک دم اس نے ’گو۔گراﺅنڈ‘کیا۔اس دوران ایئر ٹریفک کنٹرول کی جانب سے طیارے کو ہدایت کی گئی کہ وہ 4ہزار فٹ پر سیدھا ہو جائے جس پر پائلٹ نے ایئرٹریفک کنٹرول کی ہدایات کو ہرایا جس کا مطلب ہوتا ہے کہ میں آپ کی بات سمجھ گیا۔
گوگراﺅنڈ کے بعد جیسے ہی طیارہ رن وے کی طرف آیا تو ہو ا نے ایک دم رخ بدل لیا یہ اس قدر تیزی سے ہوا کہ ایئر ٹریفک کیجانب سے کوئی نئی ہدایات بھی سامنے نہ آسکیں اور طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا۔
اس حوالے سے پائلٹس کا کہنا ہے کہ حادثہ اس وقت ہوا جب دبئی کا درجہ حرارت 49ڈگری سنٹی گریڈ تھا جب کہ ہوا کا پریشر انتہائی کم تھا۔یہ صورتحال جہاز کے انجن کو سخت نقصان پہنچاتی ہے یہی وجہ ہے کہ ایمریٹس کی گوگراو¿نڈ کی کوشش ناکام ثابت ہوئی۔