ایسا بھی ممکن ہے، کسی نے سوچا بھی نہ تھا، آنکھوں میں خارش کی شکایت پر ڈاکٹر نے بچی کی پلکوں میں چھپی ایسی چیز نکال لی کہ دیکھ کر خود بھی چکرا کر رہ گیا

ایسا بھی ممکن ہے، کسی نے سوچا بھی نہ تھا، آنکھوں میں خارش کی شکایت پر ڈاکٹر نے ...
ایسا بھی ممکن ہے، کسی نے سوچا بھی نہ تھا، آنکھوں میں خارش کی شکایت پر ڈاکٹر نے بچی کی پلکوں میں چھپی ایسی چیز نکال لی کہ دیکھ کر خود بھی چکرا کر رہ گیا

  

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک)سر میں جوئیں پڑنے کے متعلق تو آپ نے سن رکھا ہو گا لیکن آپ یہ جان کر حیران رہ جائیں گے کہ چین میں ایک 5سالہ بچی کی آنکھ میں جوئیں پڑ گئیں۔ برطانوی اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق چینی صوبے ہیوبی کے شہر ووہان کی اس بچی کی آنکھ میں ایک روزخارش ہونا شروع ہوئی اور آنکھ سے پانی بہنے لگا۔ اس کے والدین نے کئی بار آنکھ کو احتیاط کے ساتھ دھویا بھی، مگر افاقہ نہ ہوا۔ اس پر وہ بچی کو ہسپتال لے گئے جہاں ڈاکٹرنے یہ ناقابل یقین انکشاف کر دیا کہ اس کی آنکھ کے پپوٹے میں 9جوئیں موجود ہیں اور ایسا نہیں کہ جوئیں بس ابھی آنکھ میں گھسی تھیں، وہ باقاعدہ آنکھ میں رہائش پذیر تھیں اور انہوں نے وہاں 20انڈے بھی دے رکھے تھے۔

ڈاکٹروں نے آدمی کا ہاتھ اس کی ٹانگ پر لگادیا، مگر کیوں؟ وجہ جان کر آپ بھی بے اختیار داد دینے پر مجبور ہوجائیں گے

رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر نے بعد ازاں چن چن کر 9جوئیں اور 20انڈے آنکھ سے نکال دیئے، تب کہیں جا کر بچی کو آرام ملا۔ گزشتہ سال بھی چین کے جنوب مشرقی شہر ژیامن میں اسی نوعیت کا ایک واقعہ پیش آ چکا ہے جہاں ایک 4سالہ لڑکی دونوں آنکھوں کے پپوٹوں میں 20جوئیں پڑ گئی تھیں جو بعدازاں ڈاکٹروں نے نکالیں۔ یہ لڑکی بھی پانچ روز سے اپنے والدین سے آنکھ میں درد کی شکایت کر رہی تھی۔ جب کئی طرح کے ڈراپس استعمال کرنے کے باوجود اسے آرام نہ آیا تو والدین اسے ڈاکٹر کے پاس لے گئے جس نے اس کی آنکھوں سے 20جوئیں نکالیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -