کس عمر میں خواتین کا حاملہ ہونا انتہائی خطرناک ہوتا ہے؟ سائنسدانوں نے شادی شدہ جوڑوں کو خبردار کردیا

کس عمر میں خواتین کا حاملہ ہونا انتہائی خطرناک ہوتا ہے؟ سائنسدانوں نے شادی ...
کس عمر میں خواتین کا حاملہ ہونا انتہائی خطرناک ہوتا ہے؟ سائنسدانوں نے شادی شدہ جوڑوں کو خبردار کردیا

  

سڈنی(نیوزڈیسک) ہر مرد و زن کی خواہش ہوتی ہے کہ اس کے اولاد ہو لیکن اگر خواتین کی عمر بڑھتی جائے تو ان کے لئے ماں بننا نہ صرف مشکل ہوتا ہے بلکہ دوران حمل یا ڈلیوری انہیں انہیں مختلف طرح کی خطرناک بیماریاں لاحق ہوسکتی ہیں ۔

ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ خواتین کے لئے حاملہ ہونے کی آئیڈیل عمر 30سال سے پہلے کی ہے اور جیسے جیسے عمر بڑھتی ہے تو خطرہ بھی بڑھنے لگتا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ وقت گزرنے کے ساتھ ہمارے معاشرتی رویوں میں تبدیلی کی وجہ سے خواتین میں دیر سے ماں بننے کی عادت بڑھ رہی ہے جو کہ ایک خطرناک رجحان ہے۔یونیورسٹی آف ایڈیلیڈ کی ماہر زچیات ہانا براﺅن کا کہنا ہے کہ 30سال سے زائد کی عمر کی خواتین اگر ماں بنیں تو ان میں ہائی بلڈ پریشر اور ذیابیطس کے امکانات ان خواتین سے زیادہ ہوتے ہیں جو اس عمر سے پہلے ماں بنتی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ایسی خواتین میں ہائی بلڈ پریشر کا امکان 5فیصد اور ذیابیطس کا امکان 5سے 10فیصد زیاد ہوتا ہے،یہ ہائی بلڈ پریشر انتہائی خطرناک ہوتا ہے اور اس سے جان جانے کا اندیشہ بھی لاحق ہوسکتا ہے۔اسی طرح اگر خواتین 40سال سے زائد عمر میں بچہ پیدا کریں تو ایسی خواتین میں سیزیرین کیس ہونے کا امکان بہت زیادہ ہوتا ہے،ایسی صورت میں بھی زچہ و بچہ کی جان خطرے میں رہتی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ خواتین کی عمر بڑھنے سے بچہ پیدا کرنے میں پیچیدگیاں بڑھتی جاتی ہیں لہذا کوشش یہ کرنی چاہیے کہ 20سال کے بعد یہ کام کرلیا جائے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ 40اور50سال کی عمر میں ماں بننے کے دوران اس بات کا اندیشہ موجود رہتا ہے کہ دوران زچگی ہی خاتون کی موت واقع ہوجائے یا بچہ ضائع ہونے کا خطرہ بھی موجود رہتا ہے۔اسی طرح اس بات کا اندیشہ بھی ہوتا ہے کہ بچہ اپنی مقررہ عمر (36ہفتوں)سے قبل پیدا ہوجائے جس کی وجہ سے بچے میں خطرناک بیماریاں جیسے پھیپھڑوں اور دل کا صحیح طریقے سے نہ بننا شامل ہے جبکہ ایسے بچوں کا وزن بھی کم ہوتا ہے۔سائنسدانوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ عمر بڑھنے کی وجہ سے خواتین میں بننے والے انڈوں کی مقدار کم ہوتی ہے اور حاملہ ہونے کی صورت میں جنیاتی مسائل بھی موجود ہوتے ہیں لہذا کوشش کرنی چاہیے کہ بچے کی پیدائش 20سال کے بعد اور30سال سے پہلے ہوتاکہ زچہ و بچہ صحت مند اور محفوظ رہیں۔

مزید :

تعلیم و صحت -