کراچی میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ،کرنٹ لگنے کے مختلف واقعات میں 13افراد جاں بحق

کراچی میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ،کرنٹ لگنے کے مختلف واقعات میں ...
کراچی میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ،کرنٹ لگنے کے مختلف واقعات میں 13افراد جاں بحق

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، گذشتہ روز ہونے والی برسات شہریوں کے لئے زحمت بن گئی ہے جبکہ کرنٹ لگنے کے مختلف واقعات میں 13افراد جاں بحق ہو گئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق بارش کے باعث سڑکوں پر پانی کھڑا ہو گیاہے جس کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں بدترین ٹریفک جام اور بجلی کی بندش کے باعث شہریوں کو ذہنی اذیت سے دو چار ہونا پڑرہاہے ، بارش کی وجہ سے کرنٹ لگنے اور مختلف واقعات میں اب تک 13 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔

بارش کے زرا تھمنے پر وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کراچی میں بارش کی صورتحال جائزہ لینے کے لئے وزیر اعلیٰ ہاﺅس سے ہنگامی دورے پر نکلے۔ وزیراعلیٰ نے شاہراہ فیصل، محمود آباد ، اعظم بستی ، شاہراہ قائدین ، طارق روڈ جیل چورنگی، لیاقت آباد، گجر نالہ اور ناظم آباد انڈر پاس کا دورہ کیا۔سید مراد علی شاہ نے لیاقت آباد انڈر پاس میں پانی جمع ہونے پر برہمی کا اظہار کیا اور انڈر پاس سے فوری پانی کی نکاسی کے احکامات دئیے۔ انہوں نے کمشنر کراچی کو ہدایت کی کہ سکنگ پمپ اور کے ایم سی کا عملہ سڑکوں پر موجود رہے۔

مزید :

ماحولیات -