مصطفائی تحریک کی سلور جوبلی پر پر امن پاکستان کانفرنس آج ہو گی

مصطفائی تحریک کی سلور جوبلی پر پر امن پاکستان کانفرنس آج ہو گی

  

لاہور(خبر نگار خصوصی) مصطفائی تحریک پاکستان کی سلور جوبلی تقریبات کے سلسلہ میں ’’پر امن پاکستان کانفرنس‘‘آج بروز اتوار ایوانِ خیر داتا گنج بخش ؒ روڈ میں ہو گی۔ جس میں مصطفائی تحریک کی مرکزی وصوبائی قیادت اور لاہور ڈویژن سے تعلق رکھنے والے اراکین بڑی تعداد میں شرکت کریں گے۔ جبکہ مصطفائی تحریک کے ذیلی اداروں المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی پاکستان، مصطفائی بزنس فورم، مصطفائی لائرز فوم، مصطفائی سٹیزن فورم، مصطفائی ڈاکٹرز فورم اور قوت اخوت عوام فورم کے عہدیداران و اراکین شرکت فرمائیں گے۔ مصطفائی تحریک کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات اویس مصطفائی کے مطابق تحریک کے مرکزی سیکرٹری جنرل ممتاز احمد ربانی، المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی پاکستان چیئرمین شیخ محمد طاہر انجم اور قاسم مصطفائی صدر مصطفائی تحریک پنجاب کانفرنس کے مہمانِ خصوصی ہو ں گے۔ کانفرنس میں مقررین پاکستان کی موجودہ سیاسی سماجی صورت حال اور امن و استحکام پاکستان کے حوالے سے خطاب کریں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -