حکمران پی ٹی آئی کی کرپشن آگاہی مہم سے خوفزدہ ہیں،جمشید چیمہ

حکمران پی ٹی آئی کی کرپشن آگاہی مہم سے خوفزدہ ہیں،جمشید چیمہ

  

لاہور(خبر نگار خصوصی) تحریک انصاف کے رہنما جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ (ن) لیگ کا عمران خان کیخلاف ریفرنس دائر کرنا ’’ چور مچائے شور ‘‘ پالیسی کا حصہ ہے ،حکمران پی ٹی آئی کی کرپشن کیخلاف آگاہی مہم سے ہی خوفزدہ اور حواس باختہ ہو چکے ہیں جس کا نقصان بھی حکمران ٹولے کو ہو گاان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں ملاقات کیلئے آنے والے کارکنوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ جمشید چیمہ نے کہا کہ تحریک انصاف کئی سالوں سے حکمرانوں کی کرپشن اور بے ضابطگیوں کیخلاف آواز بلند کر رہی ہے اور احتساب ہونے تک پیچھے نہ ہٹنے کا فیصلہ اٹل ہے ۔پی ٹی آئی ابھی کرپشن کیخلاف آگاہی مہم شروع کرنے جارہی ہے کہ حکمرانوں کی نیندیں اڑ گئی ہیں اور چور مچائے شور کے مصداق پی ٹی آئی کی قیادت کے خلاف ریفرنس دائر کر دیا گیا ہے ۔اوچھے ہتھکنڈے ہماری تحریک کی راہ میں رکاوٹ نہیں ڈال سکتے بلکہ اس سے تحریک میں مزید شدت آئے گی۔ جمشید چیمہ نے کہا کہ صرف پی ٹی آئی کے کارکن ہی نہیں بلکہ عام عوام بھی کرپشن کیخلاف آج سے شروع ہونے والی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے کیونکہ یہ کسی کی ذات کی نہیں بلکہ ہماری آنے والی نسلوں کو بچانے کی جنگ ہے اور اس میں کامیابی نا گزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کوبتائیں گے حکمران طبقہ کس طرح ٹیکسوں سے حاصل ہونے والی آمدن کو اپنی عیاشیوں اور بیرون ممالک جائیدادیں بنانے پر خرچ کر رہا ہے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -