ڈیانا پنٹی اپنی نئی فلم میں گھر سے بھاگنے والی دلہن بنیں گی
ممبئی (این این آئی) بالی ووڈ ادا کارہ ڈیانا پنٹی اپنی نئی فلم میں گھر سے بھاگنے والی دلہن بنیں گی۔بھارتی میڈیا کے مطابق ڈیانا نے اپنی آنے والی فلم’’ہپی بھاگ جائے گی‘‘کے بارے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک ہنسی مذاق اور تفریح سے بھر پور فلم ہو گی جو ناظرین کو پسند آئے گی۔انہوں نے بتایا کہ فلم کا ایک گانا’’گبھرو ریڈی ٹو منگل ہے‘‘مقبول ثابت ہو گا اور اس گانے کی عکسبندی مکمل کر لی گئی ہے۔انھوں نے بتایا وہ ایک عرصہ سے اچھے سکرپٹ کی تلاش میں تھیں جو ہپی بھاگ جائے گی کے روپ میں سامنے آیا اور اس فلم میں ان کا کردار ان کی فلم کاک ٹیل سے بالکل مختلف ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ وہ اپنے پرستاروں کو جلد ہی کئی اور فلموں مین نظر آئیں گی