پی ایچ اے کی موسم برسات میں درخت لگانے کیلئے حکمت عملی تیار

پی ایچ اے کی موسم برسات میں درخت لگانے کیلئے حکمت عملی تیار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (اپنے خبر نگار سے) پارکس اینڈ ہارتیکلچر اتھارٹی نے موسم برسات میں رواں سال میں شہر لاہور میں درخت لگانے کا عمل شروع کر دیا ہے ،جس کے لئے لاہور کینال پر ٹھوکر نیاز بیگ سے لے کر ہربنس تک نہر کے دونوں اطراف درخت لگائے جائیں گے ،جبکہ اورنج لائن میٹرو ٹرین کے روٹ پر بھی درخت لگائے جائیں گے ،اس سلسلہ میں اورنج لائن میٹرو ٹرین کے روٹ پر جی ٹی روڈ والے حصے پر درخت لانے کا عمل شروع کیا جا چکا ہے ،سگنل فری منصوبہ پر سڑک کے دونوں اطراف درخت لگائے جا رہے ہیں اس کے ساتھ ساتھ شارع ایوان صنعت و تجارت پر بھی درخت لگائے جائیں گے،اس حوالے سے پارکس اینڈ ہاٹیکلچر اتھارٹی کے ذرائع کا کہنا ہے ، کہ اتھارٹی نے رواں سال موسم برسات میں درخت لگانے کے حوالے سے حکمت عملی مکمل کر لی ہے۔شہر میں جاری منصوبوں کی وجہ سے شجر کاری پہلے کی نسبت زیادہ کی کی جارہی ہے ، جیسا کہ لاہور کینال توسیعی منصوبہ ،اورنج لاین میٹرو ٹرین منصوبہ ،سگنل فری روڈ منصوبہ کے علاوہ شارع ایوان صنعت و تجارت پر بھی شجر کاری کی جا رہی ہے ،اس کے علاوہ لاہور جلو موڑ پر بنائے گئے بوٹینیکل گارڈن میں بھی ہزاروں کی تعداد میں درخت لگائے گئے ہیں ،جبکہ پی ایچ اے کے جاری منصوبے گریٹر اقبال پارک میں بھی رواں سال موسم برسات میں شجر کاری کی جائے گی۔اتھارٹی نے فیصلہ کیا کہ شہر لاہور کے علاوہ دیگر اضلاع قصور ،ننکانہ صاحب اور شیخو پورہ میں بھی موسم برسات میں شجر کاری کی جائے گی ۔