سوناکشی سنہا ممبئی کے ایک کالج میں فلم’’ اکیرا‘‘ کا گانا لانچ کریں گی

 سوناکشی سنہا ممبئی کے ایک کالج میں فلم’’ اکیرا‘‘ کا گانا لانچ کریں گی
 سوناکشی سنہا ممبئی کے ایک کالج میں فلم’’ اکیرا‘‘ کا گانا لانچ کریں گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (این این آئی)بالی وڈ اداکارہ اور ویٹرن ایکٹر شتروگھن سنہا کی بیٹی سوناکشی سنہا ممبئی کے ایک کالج میں فلم’’ اکیرا‘‘ کا گانا لانچ کریں گی۔بھارتی میڈیا کے مطابق اکیرا کا گانا سونا کشی کالج میں لائیو پرفارمنس دے کر کریں گی۔سوناکشی نے کہا کہ لائیو ڈانس اور سنگنگ پرفارمنس اس کا ایک خواب ہے کیونکہ اس میں آپ کو فوری داد ملتی ہے اور آپ کو اپنی صلاحیتوں کا درست اندازہ ہوتا ہے،اداکارہ نے کہا کہ وہ اس پر فارمنس کے حوالے سے بہت پر جوش ہیں اور اس کی ریہرسلز کر رہی ہیں۔فلم کے لئے گانا سوناکشی نے خود گایا ہے اور مستقبل میں بھی اداکاری کے ساتھ گلوکاری کو جاری رکھنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔

مزید :

کلچر -