یوم آزادی جوش و خروش سے منائیں گے،خرم روحیل اصغر

یوم آزادی جوش و خروش سے منائیں گے،خرم روحیل اصغر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (پ۔ر) مسلم لیگ یوتھ ونگ لاہور کا ایک اجلاس بسلسلہ جشن آزادی تقریبات داروغہ والا سیکرٹریٹ صدر یوتھ وِنگ لاہور خرم روحیل اصغر کی ہدایت پر ہوا ۔اجلاس میں جن نمایاں افراد نے شرکت کی ان میں عثمان شیخ، وقاص قریشی، ابراز بٹ، کاشف علی، فرزانہ کاظم ، صائمہ اختر ، ساجدہ ملک اورلاہور کی تمام وارڈز سے یوتھ ونگ کے نوجوانوں نے بھرپور شرکت کی۔ تقریب سے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے خرم روحیل نے کہا ’’14 اگست یوم آزادی شایانِ شان طریقے اور پورے جوش و خروش و احترام سے منایا جائے گا۔ یوتھ ونگ کے تحت مختلف سیمینار اور ریلیاں نکالی جائیں گی اور راہِ آزادی میں اپنی جانیں دینے والے شہداء کو خراجِ تحسین پیش کیا جائے گا۔