صبا محسن کو ایم ڈی پی ٹی وی کی ذمہ داریاں سنبھالنے پر صدر جہانگیر خان اور دیگر کی مبارک باد

صبا محسن کو ایم ڈی پی ٹی وی کی ذمہ داریاں سنبھالنے پر صدر جہانگیر خان اور ...

  

لاہور( فلم رپورٹر )ایڈیشنل سیکریٹری وفاقی وزارت اطلاعات و نشریات صبا محسن کو پی ٹی وی کے منیجنگ ڈائریکٹر کی اضافی ذمہ داریاں سنبھالنے پرپاکستان ٹیلی ویژن لاہور سینٹرکے جنرل منیجر بشارت خان،پروگرام منیجر چوہدری افتخار ورک اور پی ٹی وی سینٹرل ایمپلائز یونین( سی بی اے )کے مرکزی صدر جہانگیر خان نے مبارک باد پیش کی ہے اور نیک تمناوں کا اظہار کیا ہے ۔جی ایم لاہور سینٹر بشارت خان نے ایم ڈی ،پی ٹی وی میڈم صبا محسن کے اس بیان کا خیر مقدم کیا ہے کہ وہ وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات پرویز ریشید اور چیئرمین پی ٹی وی عطاالحق قاسمی کی رہنمائی میں پی ٹی وی کا سنہری دور واپس لائیں گی ۔بشارت خان نے کہا کہ وہ پی ٹی وی کو کھویا ہوا مقام واپس دلانے کی ہر کوشش میں چیئرمین عطاالحق قاسمی کے ویژن کو مد نظر رکھتے ہوئے ایم ڈی، پی ٹی وی کے دست و بازو ثابت ہوں گے اور سٹوڈیوز کی رونقیں بحال کرنے میں اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے ۔پی ٹی وی لاہور سینٹر کے دیگر شعبہ جات کے انچارج امجد حسین،فہیم احمد،اعظم ملک،احسان الحق چوہدری،فیاض احمد وڑائچ ،شکیل اعوان،اکبر نسیم ،نجیب اللہ خان،انور حسین ،محمد کاملین خاں اورپرویز باغ نے بھی میڈم صبا محسن کو ایم ڈی پی ٹی وی کی اہم ذمہ داری سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی ہے ۔

مزید :

کلچر -