ہر فرد کو تعلیم دینا ریاست کا فرض ہے،سعدیہ سہیل رانا

ہر فرد کو تعلیم دینا ریاست کا فرض ہے،سعدیہ سہیل رانا

  

لاہور(جنرل رپورٹر) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ حکومتی عدم دلچسپی کی وجہ سے پرائمری تعلیمی اداروں کا بیڑا غرق ہو کر رہ گیا ہے۔ معاشرے کے ہر فرد کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنا ریاست کے فرائض میں شامل ہے لیکن حکمرانوں نے وعدوں اور دعوؤں کے سوا کچھ نہیں کیا۔ جس کی وجہ سے ہمارا نظام تعلیم مسلسل روبہ تنزل اور تعلیمی ادارے تباہ ہوتے جا رہے ہیں اور تعلیمی اداروں کی تعداد میں اضافہ کی بجائے کمی ہو رہی ہے جو کہ حکومت پنجاب کی تعلیم سے عدم دلچسپی کا منہ بولتا ثبوت ہے انہوں نے کہا کہ باقی ماندہ تعلیمی اداروں میں بنیادی سہولیات مثلاً صاف پانی و فرنیچر اور دیگر سہولیات کا فقدان ہے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -