شوبز کے ساتھ اپنے ذاتی کارروبار پر بھی بھرپور توجہ دے رہی ہوں‘ گلوکار ہ راگنی

شوبز کے ساتھ اپنے ذاتی کارروبار پر بھی بھرپور توجہ دے رہی ہوں‘ گلوکار ہ ...
 شوبز کے ساتھ اپنے ذاتی کارروبار پر بھی بھرپور توجہ دے رہی ہوں‘ گلوکار ہ راگنی

  

لاہور(آئی این پی) گلوکار و ماڈل راگنی نے کہا ہے کہ شوبز کے ساتھ اپنے ذاتی کارروبار پر بھی بھرپور توجہ دے رہی ہوں ،ایک فنکار کے لئے شوبز کے ساتھ سائیڈ بزنس بھی ہوناچاہیے کیونکہ عروج کے ساتھ زوال بھی ایک دن آنا ہوتا ہے ۔ یک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے پاکستان میں فنکاروں کو بڑھاپے میں نظر انداز کردیا جاتاہے جبکہ دیگر ممالک میں فنکاروں کو جو احترام حاصل ہے وہ پاکستان میں نہیں ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ اچھا اورخالص میوزک دلوں کو چھو لیتا ہے ۔انسان ساری عمر سیکھتا ہے اس لیے میں ابھی تک خود کو مکمل تصور نہیں کرتی اور کرےئر میں جتنا بھی کام کیا اس پر مطمئن ہوں ۔

مزید :

کلچر -