جامعہ نعیمیہ میں حجاج کرام کی تربیتی ورکشاپ آج ہو گی

جامعہ نعیمیہ میں حجاج کرام کی تربیتی ورکشاپ آج ہو گی

  

لاہور(خبر نگار خصوصی)دارالعلوم جامعہ نعیمیہ میں حجاج کرام کی تربیتی ورکشاپ آج صبح 9بجے تا 12:30بجے دوپہر ہوگی ۔ جس میں شیخ الحدیث مفتی عبدالعلیم سیالوی ودیگر شیوخ الحدیث تربیتی لیکچر دیں گے۔جبکہ ناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ علامہ ڈاکٹر محمدراغب حسین نعیمی’’فضائل حرمین شریفین‘‘کے عنوان سے شرکاء سے خطاب کریں گے ۔ترجمان جامعہ نعیمیہ کے مطابق ورکشاپ کے دوران عازمین حج کو روضہ رسول ؐ پر حاضر ی کے آداب،احرام باندھنے کاطریقہ،عرفات ومنیٰ اورمزدلفہ میں قیام کے دوران فرائض کی ادائیگی اوربیت اللہ کاطوائف سمیت د یگرمناسک حج بارے شرعی رہنمائی دی جائے گی۔ترجمان جامعہ نعیمیہ کے مطابق ۔ سرفراز نعیمیؒ فاؤنڈیشن کے طرف سے شرکاء کے لئے تواضع کا اہتمام کیاجائے گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -