ترقی کرنے کیلئے نوجوانوں کی صحیح رہنمائی ضروری ہے،عمر سیف

ترقی کرنے کیلئے نوجوانوں کی صحیح رہنمائی ضروری ہے،عمر سیف

  

لاہور(خبر نگار) پنجاب ٹیکنالوجی بورڈ کے چیئرمین عمر سیف نے کہا ہے کہ نوجوان کسی بھی قوم کا قیمتی اثاثہ ہوتے ہیں اور ملکی تعمیر وترقی کے لئے ضروری ہے کہ دنیا کے جدی تقاضوں کے مطابق ان کی صحیح رہنمائی کی جائے اور صلاحیتوں کو پروان چڑھایا جائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کے روز سرکل نا می تنظیم کے زیر اہتمام لاہور میں منعقدہ’’ایلیویٹ دی یوتھ ایکسیلیریٹر‘‘کے فائنل مقابلے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔عمر سیف نے اپنے خطاب میں جدید دور میں کاروبار اور ٹیکنالوجی کے استعمال کی افادیت پر بھی روشنی ڈالی۔اس موقع پر اقوام متحدہ کی خواتین کے ملکی نمائندے جمشید قاضی نے بھی تقریب سے خطاب کیا جس میں انہوں نے پاکستان میں نوجوان طبقہ بالخصوص نوجوان خواتین کی صلاحیتوں کے حوالے سے اپنا تاثرات بیان کئے۔ رواں سال موسم گرما میں شروع کئے گئے ’’ایلیویٹ دی یوتھ ایکسیلیریٹر‘‘ پروگرام کا مقصد نوجوانوں کو ایک متحرک پلیٹ فارم مہیا کر نا تھا جس میں وہ کاروبار اور ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئے پاکستان کو درپیش چیلنجز سے نبر د آزما ہونے کے لئے اپنی صلاحیتوں کو بڑھاسکیں۔ اس پروگرام کے تحت نا صرف مختلف ورکشاپس، سیمینارز اور مذاکرات کا انعقاد کیا گیا بلکہ 16نوجوانوں کو انٹرن شپ بھی فراہم کی گئیں۔ایلیویٹ دی یوتھ ایکسیلیریٹر کے فائنل مقابلے میں نوجوانوں نے پینل میں شامل سوفیزر کے سی ای او ظفر خان اور مائیکر وفنانس آئی ایف سی کے گلوبل ہیڈ مومینا اعجازالدین سمیت دیگر افراد کو تین پراجیکٹس پیش کئے جس میں خواجہ سراؤں کو بااختیار بنانے، ذہنی بیماری اور معاشی معیار زندگی جیسے سماجی معاملات کا احاطہ کیا گیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -