قائداعظم لائبریری میں آزاد ی کے حوالے سے تقریبا ت کا آغاز

قائداعظم لائبریری میں آزاد ی کے حوالے سے تقریبا ت کا آغاز

  

لاہور(فلم رپورٹر)قائد اعظم لائبریری میں پنجاب آرکائیوز لاہور، نظریہ پاکستان ٹرسٹ اور پنجاب پبلک لائبریری کے اشتراک سے تقریبات بسلسلہ یوم آزادی پاکستان کا آغاز ہوگیا ہے۔ جس میں تحریک پاکستان کے حوالے سے نادر و تاریخی کتب و دستاویزات اور تصاویر کو نمائش کے لئے پیش کیاگیا۔ افتتاحی تقریب05 اگست کوقائداعظم لائبریری کے اقبال ہال میں ہوئی اور یہ سلسلہ 14اگست تک صبح 9بجے سے شام 5بجے تک جاری رہے گا۔نمائش کا افتتاح مہمان خصوصی چئیرمین تحریک انصاف ورکرز ٹرسٹ، ریٹائرڈ چیف جسٹس محبوب احمد نے کیا۔ڈائریکٹر جنرل پبلک لائبریریز پنجاب ڈاکٹر ظہیر احمد بابر، ڈائریکٹر پنجاب آرکائیوز محمد عباس چغتائی، مسز سلمیٰ رانا ،حافظ محمد توفیق ڈائریکٹر پنجاب پبلک لائبریریز،عابد علی گل ممبر بورڈ آف گورنر پنجاب پبلک لائبریریزلاہور، سینئیر لائبریرین پنجاب پبلک لائبریری عبدالغفور سمیتمختلف شعبہ ہائے زندگی کے لوگوں نے بھی شرکت کی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -