قومی پرچم ہمارے جذبات کی عکاسی کرتاہے ،حاجی محمد الیاس

قومی پرچم ہمارے جذبات کی عکاسی کرتاہے ،حاجی محمد الیاس

  

رائے ونڈ(نمائندہ پاکستان) مسلم لیگ ن کے رہنمانیوسبزمنڈی کے ایگزیکٹو حاجی محمدالیاس نے کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب میا ں شہبازشریف نے صوبہ پنجاب میں یوم آزادی کی تقریبات کو شایان شان اور جوش و جذبہ سے منانے کی ہدایت کی دارلامان ،دارالاطفال جیلوں ، ہسپتالوں ،سکولوں میں خصوصی اقدامات کرنے کے حکم کو بجا لائیں گے جشن آزادی کو شایان شان طریقے سے منایا جائے گاقومی پرچم ہمارے جذبات کی عکاسی کرتاہے مسلم ہو یا غیر مسلم پاکستان میں رہنے والا ہر شخص وطن کی خاطر جان دینے کو ہمہ وقت تیار رہتاہے۔

پاکستان اسلام کا قلعہ ہے اس کی سربلندی کے لیے ہم باطل قوتوں کودھول چٹائیں گے وہ ان خیالات کا اظہار جشن آزادی کی تیاری کی ایک تقریب سے کررہے تھے انہوں نے مزیدکہاکہ ہمارے قائد میاں محمد نوازشریف کی پاکستان سے محبت ایک مثال ہے اپنی بیماریوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے صرف اور صرف پاکستان کی ترقی کو اہمیت دی ملک کے لیے کچھ کرگزرنے کا جذبہ ان کے اندر کوٹ کوٹ کر بھرا ہوا ہے کچھ ملک دشمن عناصر باربار پاکستان کی ترقی میں رکاوٹ پید اکرکے اپنے مضموم عزائم حاصل کرنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں انشاء اللہ ہم بحیثیت پاکستانی ان کی تمام سازشوں کو ناکام بنادیں گے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -