انجینئر نگ یونیورسٹی میں دو روزہ اوپن ڈے اختتام پذیر

انجینئر نگ یونیورسٹی میں دو روزہ اوپن ڈے اختتام پذیر

  

لاہور(خبرنگار) یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور میں دوروز ہ اوپن ڈے اختتام پذیر ہوگیا۔ یہ پروگرام یو ای ٹی لاہور کی تاریخ میں اپنی نوعیت کا سب سے پہلا پروگرام تھا ۔ اس موقع پر وائس چانسلر یو ای ٹی لاہور پروفیسر ڈاکٹر فضل احمد خالد نے اوپن ڈے کو کامیاب قرار دیتے ہوئے کہا کہ مناسب اور جدید خطوط پر استوار تعلیمی ادارے کا چناؤ بہترین مستقبل کا ضامن ہوتا ہے۔ جس سے نوجوان نسل اپنے خوابوں کی تعبیر پاسکتے ہیں۔ اور یہ خصوصیات یو ای ٹی لاہور میں موجود ہیں جسکا واضح ثبوت ملکی و غیر ملکی مارکیٹ کیلئے کئی دہائیوں سے انجنیئرز تیار کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہزاروں متوقع طلبہ اور انکے والدین نے اوپن ڈے کا موقع پر یو ای ٹی لاہور کے تمام شعبہ جات میں دلچسپی لیتے ہوئے معلومات اکٹھی کیں۔

جس سے انہیں کیئریئر کونسلنگ میں بھی مدد ملی ہے۔ اس طرح کے پروگراموں کا مستقبل میں انعقاد جاری رہے گا۔ وائس چانسلر نے کہا کہ یو ای ٹی لاہور مہنگے دور میں بھی بہت ہی کم فیسیں ہیں جس سے کم آمدن والے افراد کیلئے سنہری موقع ہے کہ وہ انتہائی کم فیس پر انجنیئرنگ کی تعلیم حاصل کر سکتے ہیں۔ اس لحاظ سے جامعہ باخوبی جانتی ہے کہ ذہین نوجوان نسل کو کس طرح انکی منزل تک پہنچایا جا سکتا ہے۔ اس موقع پر وائس چانسلر نے پروفیسرڈاکٹر محمدپرویز مغل کنوینر اوپن ڈے اور انکی ٹیم کی محنت کو سراہا اور شکریہ ادا کرتے ہوئے کامیاب پروگرام پر مبارک بادبھی دی۔ #

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -