جوڈیشل آفیسر ز کو احکامات پر مکمل دستخط کرنے کی ہدایت

جوڈیشل آفیسر ز کو احکامات پر مکمل دستخط کرنے کی ہدایت

  

لاہور(نامہ نگار )ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نذیراحمد گجانہ نے تمام جوڈیشل آفیسرزکو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ اپنے حکامات مکمل دستخط اور ڈائری نمبر لگا کر جیل بھجوائیں۔سیشن جج نے یہ احکامات کیمپ جیل کے سپرنٹنڈنٹ کی طرف سے بجھوائے گئے مراسلہ پر جاری کئے ہیں۔مراسلہ میں کہا گیا کہ اکثر جوڈیشل آفیسر جیل احکامات بھجواتے ہوئے اپنے دستخط نہیں کرتے یا پھر دستخط مختصر کرتے ہیں اور بعض احکامات پر ڈائری نمبر بھی نہیں لگا ہوتا جس سے عدالتی احکامات مشکوک ہو جاتے ہیں۔

،جوڈیشل آفیسروں کو کہا جائے کہ ملزم کو جیل طلب کرنے ،اسے ضمانت پر رہا کرنے یا دیگر احکامات جیل بھجواتے وقت مکمل دستخط کرکے اور عدالت کا کوڈ نمبر لگا کر بھجوایا جائے تاکہ کسی قسم کا ابہام نہ رہے جس پرمراسلے بھجواتے ہوئے سیشن جج لاہور نذیر احمد گجانہ نے تمام جوڈیشل افسران کو احکامات جاری کردیئے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -