چوہنگ ،دیرینہ دشمنی پر مخالفین نے باپ اور 2بیٹوں کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا

چوہنگ ،دیرینہ دشمنی پر مخالفین نے باپ اور 2بیٹوں کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا
 چوہنگ ،دیرینہ دشمنی پر مخالفین نے باپ اور 2بیٹوں کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا

  

لا ہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے ) چو ہنگ کے علاقہ میں د یر ینہ د شمنی پر مخا لفین نے با پ سمیت دو بیٹو ں کو فا ئر نگ کر کے قتل کردیا ۔ پو لیس نے لا شیں پوسٹ ما رٹم کے لئے مردہ خا نہ میں منتقل کر کے تفتیش شروع کردی ہے ۔پو لیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے تہرے قتل کے بعد تھا نہ میں خود گرفتار ی دی ہے ۔ تفصیلا ت کے مطا بق چوہنگ کے علاقہ مانوال کے رہائشی 50سا لہ امانت اورا سکے دو بیٹے 25سا لہ عد نا ن اور 30سا لہ ر ضوان کی عرصہ دراز سے دشمنی چلی آرہی ہے جس کی بناء پر کئی قتل بھی ہو چکے ہیں۔ گزشتہ روزاما نت اور اسکے بیٹے عدا لت میں پیشی کے لئے جا ر ہے تھے کہ گھا ت لگا ئے عمرا ن نا می شخص نے ملتا ن رو ڈکے قریب با پ بیٹو ں پر فا ئر نگ شروع کردی جس سے اما نت اور عدنا ن موقع پر ہی د م توڑ گئے جبکہ ر ضوان شد ید زخمی ہو گیا جسے طبی امدا د کے لئے اید ھی ایمبولنس نے جنا ح ہسپتا ل میں منتقل کیا جہا ں ر ضوان بھی د م توڑ گیا ۔پو لیس نے لا شیں پوسٹ ما رٹم کیلئے مردہ خا نہ میں منتقل کردیں ۔ پو لیس حکام کا کہنا تھا کہ چو ہنگ میں باپ اور دو بیٹوں کے قتل کا واقعہ دیرینہ دشمنی کے نتیجہ میں ملتان روڈ کے قریب پیش آیا۔ تہرے قتل کی واردات کے بعد ملزم نے خود کو پولیس کے حوالے کر دیا۔ملزم نے پنے ابتدائی بیان میں کہا کہ مخالف گروپ نے اسکے بھائی کو قتل کیا تھا۔اس نے بدلہ لینے کیلئے باپ بیٹوں کو موت کے گھاٹ اتاراہے۔ اس حوالے سے مقتو لین کے ور ثا کا کہنا تھا کہ ان کے ساتھ زیا تی ہو ئی ہے، عمرا ن کے بھا ئی کے قتل میں شامل نہیں تھے ۔ اعلیٰ حکام سے انصا ف کی اپیل ہے ۔

مزید :

علاقائی -