صوبائی دارالحکومت ،ڈکیتی چوری کی متعدد وارداتیں ،شہری لاکھوں کی نقدی ،زیورات اور گاڑیوں سے محروم

صوبائی دارالحکومت ،ڈکیتی چوری کی متعدد وارداتیں ،شہری لاکھوں کی نقدی ...

  

لاہور(وقائع نگار)صوبائی دارالحکومت میں ڈکیتی و چوری کی متعدد وارادتوں کے دوران ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی ،زیورات ،کاروں اور موٹر سائیکلوں سمیت دیگر قیمتی سامان سے محروم کردیا۔ذرائع کے مطابق ڈاکوؤں نے اقبال ٹاؤن میں علی اکبر سے 2لاکھ روپے مالیت کی نقدی و زیورات ،لٹن روڈ میں محمد سے 1لاکھ روپے مالیت کی نقدی و موبائل ، شاہدرہ میں پھول سے 1لاکھ 40ہزار روپے مالیت کی نقدی و موٹر سائیکل ،جوہر ٹاؤن میں رکھا سے 1لاکھ 50ہزار روپے مالیت کی نقدی ،نشتر کالونی میں عتیق سے 1لاکھ 80ہزار روپے مالیت کی طلائی چوڑیاں لوٹ لیں۔ مزنگ میں ڈاکوؤں نے عابد سے 56ہزار روپے مالیت کی نقدی و موبائل ،برکی میں ڈاکوؤں نے ناصرسے 37ہزار 5سو روپے مالیت کی نقدی وموبائل ،رائیونڈ سٹی میں ڈاکوؤں نے وقار سے 6ہزار روپے مالیت کی نقدی ،نواب ٹاؤن میں ڈاکوؤں نے فاروق سے 50ہزار روپے مالیت کی نقدی ،لیپ ٹاپ اور موبائل چھین لیا ۔علاوہ ازیں شاہدرہ میں پرویز ،گلشن اقبال میں ڈاکٹر عزیز کی گاڑیاں ،جبکہ ساندہ میں عالم ،باغبانپورہ میں وقار ،پرانی انارکلی میں شریف ،قلعہ گجر سنگھ میں الطاف ،نولکھا میں عدیل ،ڈیفنس اے میں تیمور ،فیصل ٹاؤن میں بلال ،داتا دربار میں وسیم ،شاد مان میں برکت ،فیکٹری ایریا میں اشتیاق،رائیونڈ سٹی میں منیر ،مزنگ میں نواز ،مانگا منڈی میں وسیم ،سول لائن میں حمزہ ،لیاقت آباد میں جاوید ،گجر پورہ میں زاہد اور عامر کی موٹر سائیکلیں چوری کر لی گئیں ۔

مزید :

علاقائی -