وزیر اعظم احتساب سے راہ فرار اختیار کررہے ہیں،پرویزخٹک

وزیر اعظم احتساب سے راہ فرار اختیار کررہے ہیں،پرویزخٹک

  

پشاور(این این آئی)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نوا زشریف احتساب سے کیوں راہ فرار اختیار کررہے ہیں ۔ وزیر اعظم نوازشریف قوم کو بتائیں کہ انہوں نے رقم بیرون ملک کیوں منتقل کی اور فلیٹس کہاں سے خریدے۔ اگر وہ سب کچھ ثابت کردیں تو ہم خود شرمند ہ ہو کر احتجاج سے پیچھے ہٹ جائیں گے۔ ورنہ بات احتجاجی ریلیوں سے انتہائی اقدام تک پہنچے گی۔ہماری احتجاجی ریلی ملک کی ترقی کے خلاف کوئی سازش نہیں ہے یہ ہمارا جمہوری حق ہے کہ ہم قوم کو بتائیں کہ کون اس ملک کی دولت لوٹ رہا ہے اور قومی دولت لوٹنے والوں کااصل چہرہ بے نقاب کریں۔طاہر القادری اور عمران خان میں کوئی ڈیل نہیں ہوئی اورنہ ہی کوئی منصوبہ بنایاگیا۔ اس ملک کی تمام اپوزیشن جماعتیں پانامہ لیکس اور کرپشن کے احتساب کے ایک نکتے پر متفق ہیں۔ احتجاجی ریلیاں اپوزیشن جماعتیں اپنے پروگرام کے مطابق ترتیب دیں گی

مزید :

صفحہ اول -