قوم اب حکمرانوں کے جھانسوں میں نہیں آئے گی، یاسین گھمن

قوم اب حکمرانوں کے جھانسوں میں نہیں آئے گی، یاسین گھمن

  

جوہانسبرگ( بیورورپورٹ) تحریک انصاف پریٹوریا منتانہ کے رہنما یاسین گھمن نے کہا ہے کہ (ن) لیگ ہٹ دھرمی سے وقت سے پہلے عام انتخابات کو دعوت دے رہی ہے ‘ ٹی او آرز کا مسئلہ حل نہیں ہوگا تو کسی بھی وقت عام انتخابات ممکن ہو سکتے ہیں قوم حکمرانوں کے ’’لولی پاپ ‘‘کے جھانسوں میں نہیں آئیگی ‘جن حکمرانوں پر خو کر پشن اور لوٹ مار کے مقدمات ہیں ان سے ملک میں کسی بھی صورت شفاف احتساب کی توقع نہیں کی جا سکتی۔ ‘عمران خان کیخلاف جھوٹا پروپیگنڈہ کر نیوالی (ن) لیگ خود قوم کے سامنے بے نقاب ہو چکی ہے۔ روزنامہ پاکستان کے بیوروچیف ندیم شبیر سے گفتگو کرتے ہوئے یاسین گھمن نے کہا کہ موجودہ حالات میں صرف تحر یک انصاف ہی نہیں تمام اپوزیشن جما عتیں احتجاج کیلئے سڑکوں پر آنے کیلئے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کی حکومت کو چاہیے وہ فوری طور پر ٹی اوآرز کا مسئلہ حل کر ے اور ملکی معاملات کو آگے بڑھایا جائے ورنہ تمام مسائل اور بحرانوں کی ذمہ داری (ن)لیگ کی حکومت پر عائد ہو گی۔ اگرلوٹ کھسوٹ کرنیوالے قومی مجرم آج انصاف اوراحتسا ب کے کٹہرے میں نہ آئے توپھرقیامت تک نہیں آئیں گے۔ملک میں بدامنی بدترین بدانتظامی اورانتقامی سیاست کاشاخسانہ ہے۔کرپشن کاکینسر ہومیوپیتھک کی دواسے نہیں صرف آپریشن سے ختم ہوگا۔ عوام جمہوریت نہیں موروثی سیاست سے بیزار ہیں۔ اورکپتان عمران خان کی کال پرشاہراہوں پرآنے کیلئے بیقرار ہیں۔پی ٹی آئی کی احتجاجی تحریک کوانڈراسٹیمیٹ کرنیوالے عنقریب اپنی عقل کاماتم کررہے ہوں گے۔

مزید :

عالمی منظر -